15 مئی 2011 - 19:30

افغانستان میں غیرملکی فوجیوں کے ہاتھوں عام شہریوں کا قتل عام جاری ہے۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روزامریکی فوجیوں نے صوبہ کنڑ کے دیہات میں رہائشی مکانات پر راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کئي عورتیں اور بچے جاں بحق ہوگئے۔اتوار کے روز ہی نیٹو کے فوجیوں نے بھی صوبہ کنڑ کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا جس میں ایک افغان نوجوان مارا گیا اور چار دیگر افراد زخمی ہوگئے جبکہ جمعرات کے روز صوبہ ننگر ہار میں غیرملکی فوجیوں کے حملے میں ایک بارہ سالہ افغان لڑکی جاں بحق ہوگئي تھی۔دریں اثنا افغانستان کے جنوب میں ایک برطانوی فوجی کے مارے جانے کی خبر ہے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی وزارت جنگ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ ایک برطانوی فوجی صوبہ ہلمند کے ناد علی علاقے میں بم دھماکے میں ہلاک ہوگيا ہے۔اس فوجی کی ہلاکت کے بعد افغانستان میں ہلاک ہونے والے برطانوی فوجیوں کی کل تعداد ، برطانیہ کے سرکاری ذرائع کے مطابق ، تین سو پینسٹھ ہوگئی ہے۔اس وقت افغانستان میں برطانیہ کے تقریبا" دس ہزار فوجی تعینات ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169